ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کا اورکزئی کے شہدا کو خراج عقیدت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر، سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اورکرزئی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ، میجر طیب راحت اور بہادر جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بزدل ہندؤوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان فوج کے بہادر آفسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام جو ملکی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں۔