ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر ریلوے پل پر دھماکہ، ریلوے کا ملازم جاں بحق ،ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر ریلوے پل پر دھماکہ میں ریلوے کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر پل پر ریلوے کا ملازم امداد حسین کھوکھر ریلوے ٹریک پر پیٹرولیم کررہے تھے کہ اچانک پل پر دھماکہ ہوا جس سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا اور پٹ فیڈر کینال پل سے تھوڑی دوری پر گوشت کے لوتھڑے بکھرے ملے جس کی شناخت ریلوے ملازم گینک مین امداد کھوکھر کے نام سے ہوئی ۔

ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ دھماکے میں پٹڑی کو جزوی نقصان پہنچا ،جبکہ ریلوے کا ایک ملازم اس دھماکے میں شہید ہوگیا، اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ دھماکے کے مزید شواہد اکھٹے کیئے جارہے ہیں اور بی ڈی ٹیم کو دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے طلب کیا گیا ہے اور علاقے کی ناکابندی کرکے تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔\378