سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے سکھر اور لاڑکانہ ٹیموں کے ناموں کا اعلان

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عامر شریف نے سکھر ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریڑی ارشد سعید اور لاڑکانہ ڈویژن کے باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ساحر حسین کی مشاورت سے 18 اکتوبر کو SBA کے زیر اہتمام منعقد ہونے والیٹورنامنٹ کے لیے سکھر اور لاڑکانہ بوائز ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے سکھر وہائٹ کی قیادت عمران میمن کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علی حسن ، دانش، فارس ، باسط خان ، محمد یعقوب، علیم خان الللہ وسایو ، حسن علی اور حذیفہ شامل ہیں سکھر بلیوز کی قیادت نو یدخان کرینگے جبکہ شیعب خان باسط شاہ ،غریب شاہ ،جنید خان معروف ،ریحان خان، مزمل حسین محاذ اور شاہ زیب شامل ہیں لاڑکانہ وہائٹ کی قیادت حیدرعلی کریں گے جبکہ زین اللہ، دربان، محمد عثمان، ساجد علی ،ایاز خان، عبد اللہ ، محمد یاسین جبران احمد اور علی زیب شامل ہیں لاڑکانہ بلیوز کی قیادت، عبدالواجد کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں فیاض حسین ،غلام رسول بابا، حسنین بلوچ،حیدر علی ، صفیان احمد، حسنین روہڑی، سنجے کمار ، محمد جاوید اور تاجدار احمد شامل ہیں چاروں ٹیموں کے میچز 18 اکتو بر 3 بجے دن گورنمنٹ فزیکل کالج سکھر میں کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ٹورنامنٹ کی کٹس کی تقریب رونمائی 14 اکتوبر کو ڈھائی بجے دن ہوگی اس سلسلے میں SBA کے صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے آج جمعہ کو 8 شب مقامی ہوٹل میں اجلاس طلب کیا ہے۔