وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ہیڈ کی جانب سے عمرکوٹ کے تعلقہ کنری میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:09

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ میرپور خاص محمد عارف نے وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے والے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کنری کے آڈیٹوریم ہال میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں واپڈا،نادرا اور بی آئی ایس پی کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ایک خاتون سمیت دو افراد نے ڈیڈیکشن بل اور بجلی منقطع کرنے سے متعلق شکایات کیں جس پر وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ہیڈ نے وہاں موجود ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن کنری کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بلوں میں درستگی کرکے ان کا مسئلہ حل کیا جائے،محکمہ ریلوے کی اراضی پر قبضوں اور اسکریپ کی چوری سے متعلق شکایات پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ریلوے حکام قابضین سے ریلوے کی زمینیں واگزار کرائیں اور اسکریپ چوری میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کنری نے استدعا کی کہ سوشل میڈیا مذہبی انتشار سے متعلق کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے تدارک کیلئے ضلع عمرکوٹ میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم برانچ آفس کھولا جائے، متاثرین کو طویل سفر طے کرکے حیدرآباد جانا پڑتا ہے۔اس موقع پر وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ہیڈ محمد عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1983 میں محتسب کا ادارہ قائم ہے 2023 میں ان کی میرپور میں ان کی پوسٹنگ ہوئی ہے ہر ماہ وفاق کے مختلف اداروں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا۔\378