نثارہ عباسی کی بورڈ ممبران کے ساتھ سالانہ اجلاس میں شرکت،کم عمری کی شادی اور خواتین کے دیگر معاملات پر بات چیت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل منسٹریشن، چیئرپرسن ویمن پارلیمانی کاکس و ممبر نیشنل کمیشن آن دا سٹیٹس آف وومن نثارہ عباسی نے حکومت پاکستان کی طرف سے اسلام اباد آفس میں بورڈ ممبران کے ساتھ سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ ممبران کے ساتھ کم عمری کی شادی اور خواتین کے دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی اور بورڈ ممبران کی صلاحیت سازی کے لئے چیئر پرسن ام لیلی اظہر کی سربراہی میں این سی ایس ڈبلیو کی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔

ورکشاپ میں یو این ڈی پی اور اقوام متحدہ کی خواتین کی جانب سے انٹرا ایکٹیو سیشنز کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ لیلی اظہر نے کہا کہ یہ ہمیں پاکستان بھر میں خواتین کی زندگیوں کی بہتری کے لیے کردار جاری رکھنا چاہیے۔