آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک او پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا تا ہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہا۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو، میرپور خاص، مٹھی، چھور، ٹنڈو جام اور شہید بینظیر آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔