میجر سبطین حیدر کو نماز جنازہ کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کوئٹہ میں سپرد خاک کردیاگیا،گورنر،وزیراعلیٰ ودیگر کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کی نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل ، وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی، صوبائی وزیر میرصادق عمرانی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سینیٹرسردارعمر گورگیج سمیت اعلیٰ فوجی اور سول آفیسران نے شرکت کی ۔ میجر سبطین حیدر کو کوئٹہ کے مری آباد کے قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔