صدرزرداری کی نوابشاہ میں والدین کے مزار حاضری،قبروں پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:45

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) صدرآصف علی زرداری نے نوابشاہ میں بلو جا قبہ کے دورے کے دور ان والدین کے مزار حاضری دی ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے والدین کے مزار پر حاضری دی،والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔صدر کے ہمراہ صوبائی وزراء موجود تھے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار اور وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری شریک ہوئے ۔صوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔