برازیل اور امریکا کے مابین اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 09:20

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) برازیل کے وزیر خارجہ ماورو ویرا نےامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے فون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔شنہوا کے مطابق یہ اطلاع برازیل کی وزارت خارجہ نے دی ہے۔دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ سرکاری ٹیمیں جلد ہی واشنگٹن میں ملاقات کریں گی تاکہ دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی امور پر بات چیت کی جا سکے۔

ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات برازیل کے صدر لوئز ایناسیو لولا دا سلوا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔یہ فون کال اس ہفتے کے شروع میں لولا اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی فون گفتگو کے بعد ہوئی، جس میں برازیل کے صدر نے امریکی ٹیرف کی مکمل منسوخی اور برازیلی حکام پر عائد ویزا پابندیوں سمیت دیگر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔امریکا نے اگست میں برازیل کی کئی مصنوعات پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔مارکو روبیو نے ماورو ویرا کو واشنگٹن میں ہونے والی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاکہ وہ ذاتی ملاقات کر سکیں۔