تھانہ حیات آباد پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) تھانہ حیات آباد پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکےچرس اور پستول برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان اور اے ایس آئی ربنواز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مکروہ کاروبار میں ملوث ملزمان وقار اورفیصل کو گرفتار کر کے 3660 گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔