پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:38

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔