اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن نے مردوں اور خواتین کی اسلام آباد رینکنگ پیڈل چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن نے مردوں اور خواتین کی اسلام آباد رینکنگ پیڈل چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران تین ایونٹس منعقد ہونگے جن میں مردوں، خواتین اور مکسڈ کے ایونٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی دوزہ اسلام آباد رینکنگ مینز پیڈل چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ پہلی دوزہ اسلام آباد رینکنگ ویمنز اینڈ مکسڈ پیڈل چیمپئن شپ یکم نومبر سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر محمد متین اور سی ای او مدثر آرائیں نے ایونٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔