ہم نے غزہ کی جنگ ختم کر دی، مشرق وسطی بہت اچھا ہو گا، ٹرمپ

ایران امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں واشنگٹن تعاون کرے گا، امریکی صدر

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) مصر میں شرم الشیخ میں تمام فریقین کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی سالوں سے جاری جنگیں ختم کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب سے ملاقات کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کو کسی وقت مشرق وسطی کے لیے روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے غزہ معاہدے پر کام کرنے پر اپنے فخر پر بھی زور دیا اور یقین کیا کہ مشرق وسطی بہت اچھا ہو گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی اعادہ کیا کہ کسی کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔