آسٹریلیا،شدید موسمی حالات کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد ہلاک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:05

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ میں شدید موسمی حالات کے دوران درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تسمانیہ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو ریاست کے شمال مغربی دیہی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد کھلی جگہ پر موجود تھے اور اس دوران ایک درخت اچانک ان پر گرگیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تسمانیہ کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں شدید طوفانی ہواں اور موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث تقریبا 20,000 گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی کی بحالی اتوار تک ممکن نہیں ہو سکے گی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔