نوشہرو فیروز،ٹریفک حادثے میں شہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:20

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) بلوچستان سے کراچی آتے ہوئے پاک فوج کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے جوان احسان ملک کو ان کے آبائی علاقے مٹھیانی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہید کی نمازِ جنازہ میں فوجی و سول افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فضا "پاک فوج زندہ باد" اور "شہداء کو سلام" کے نعروں سے گونج اٹھے۔

(جاری ہے)

فوجی ذرائع کے مطابق چند روز قبل بلوچستان سے کراچی آتے ہوئے ایک فوجی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہوئے۔ جس میں شہید احسان ملک کا تعلق مٹھیانی سے ہے۔شہد وہ بھی انہی بہادر سپاہیوں میں شامل تھے جنہوں نے وطن کی خدمت کے دوران اپنی جان قربان کی۔اہلِ علاقہ اور شریک افراد نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ احسان ملک نے اپنی جان دے کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق شہید احسان ملک کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ وہ اپنے پسماندگان میں بیوہ اور آٹھ ماہ کی ننھی بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔\378