کراچی، یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

جمعہ 10 اکتوبر 2025 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں حافظ قرآن کا بھتیجا جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈپر این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کا مبینہ ٹائون تھانے میں قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مدعی مشتاق احمد نے بیان میں بتایا کہ وہ حافظِ قرآن اور پیشے سے معلم ہیں، دوپہر ڈیڑھ بجے اطلاع ملی کہ ان کے بھتیجے انس اور قاری شاہد پر فائرنگ ہوئی ہے، بھتیجا انس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ قاری شاہد زخمی ہوا۔مقتول کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔