سندھ ہائیکورٹ،ملٹی پرپزکو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن سے متعلق درخواست پرکوآپریشن ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب، سماعت 7 نومبر تک ملتوی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملٹی پرپز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن سے متعلق درخواست پرکوآپریشن ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ملٹی پرپز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

حیدر امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے ناظر سندھ ہائیکورٹ کی نگرانی میں الیکشن کی ہدایت کی تھی۔

محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سوسائٹی میں الیکشن کرادیئے گئے ہیں، عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی۔ حیدر امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ناظر کی نگرانی کے بغیر الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں، یہ توہین عدالت ہے۔ ملی بھگت سے نیب کے سزا یافتہ مجرمان کو سوسائٹی پر مسلط کردیا گیا۔ عدالت نے کوآپریشن ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔