سندھہ پولیس گیمز، کمشنر آفس بھرپورتعاون کرے گا، غلام محمد خان کی پیر محمد شاہ سے ملاقات

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر کمشنر کراچی شعبہ اسپورٹس نومبر میں منعقد ہونے والے سندھ پویس گیمز جو کہ 15 سال کے بعد منعقد ہو رہے میں ان کے انعقاد میں بھر پور تعاون کرے گا یہ اعلان کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان نے سندھ پولیس شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ سے ملاقات میں کیا اس موقع پرایس پی سعید آرائیں ،ڈی ایس پی محمد غیاث پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری اصغر عظیم کے علاوہ مقبول احمد ارائیں اور دیگر شخصیات موجود تھیں غلام محمد خان نے ملاقات میں کہا کہ سید حسن نقوی کمشنر کراچی کھیل اور کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ پولیس گیمز بھر پور انداز میں کامیاب ہوں اور کمشنر آفس اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گا سید پیر محمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ میں سندھ پولیس کی جانب سے کمشنر کراچی اور ان کے شعبہ اسپورٹس کا بے پناہ مشکور ہوں کہ انہوں نے ان گیمز کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی انھوں نے کہا کہ ان گیمز کے انعقاد کے لئے میں وقتا فوقتا کمشنر کراچی سے مشاورت کرتار ہوں گا انہوں نے ایس پی سعید آرائیں جو کہ سیکریٹری اسپورٹس ہیں ان کو ہدایت کی کہ وہ غلام محمد خان کو آرگنا ئر نگ کمیٹی کا حصہ بنا ئیں دریں اثنا کے بی اے کے صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے سید پیر محمد شاہ کو کے بی اے کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے کہ اور باسکٹ بال ایونٹ کے لے KBA کی خدمات پیش کی ہیں اور رابطہ کے لیے۔

0331.1456660 نمبر دیا ہے