مقبوضہ کشمیر -:ضلع رام بن میں ایک اور کشمیری کی زرعی اراضی ضبط

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:52

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ایک اور کشمیری کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع رام بن کے علاقے ڈمکی-سمبر میں ایک آزادی پسند کارکن فاروق احمد کی 4کنال11مرلہ زرعی اراضی کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کیاہے۔

(جاری ہے)

مبصرین کے مطابق کشمیریوں کی املاک اور زمینوںکی ضبطی بھارتی حکومت کی کشمیریوں کو انکے گھروں، زمینوں اور ذرائع معاش سے محروم کرنے اورڈرانے دھمکانے کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی املاک اور زمینوں کی ضبطی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے ۔انسانی حقوق کے گروپوں نے واضح کیا ہے کہ ان جبری اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور ضبط شدہ املاک پر غیر مقامی ہندئوں کو آباد کرنا ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجاسکے ۔