ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی ٹی ایل پی کے کارکنوں کی لا جواز گرفتاریوں اور چھاپوں کی سخت مذمت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد نے اپنے مذمتی اعلامیہ میں تحریک لبیک پاکستان کے فلسطین و غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جانے والے لبیک یا اقصی ملین مارچ کو روکنے کے لئے پولیس کے آپریشن اور لاہور میں کارکنوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے اور ملک بھر میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کی لا جواز گرفتاریوں اور چھاپوں کی سخت مذمت کی ہے، اور اس سلسلے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور ہر جماعت کا بنیادی حق ہے، اعلامیہ میں مقامی سینئر قانون دان و ٹی ایل پی کے صوبائی رہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کی سخت مذمت کی گئی، اعلامیہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے فلسطین و غزہ کے مسلمانوں پر بدترین اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کی بھی سخت مذمت کی ہے۔