باؤلرز کیلئے ٹیسٹ 13 اکتوبر کو ہونگے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے فاسٹ ٹریک سکل ڈویلپمنٹ پروگرام 2025، باؤلرز کیلئے ٹیسٹ 13 اکتوبر کو ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے فاسٹ ٹریک سکل ڈویلپمنٹ پروگرام 2025 میں باؤلرز کیلئے ٹیسٹ 13 اکتوبر کو ہائی پرفارمنس سنٹر فیصل آباد میں ہونگے۔ باؤلرز کے ٹیسٹ انڈر 19 اور سنئیر کیٹگریز میں ہونگے۔ ٹیسٹوں کیلئے رجسٹریشن کرانا لازم ہے۔ وائٹ کٹ پہننا ضروری ہوگا۔