سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں35 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 14:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر35 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں2200 سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم ہیں ۔ساہیوال میں88 ،اوکاڑہ 78، لاہور75 ،شیخوپورہ70 ،ننکانہ صاحب میں 60 ،بہاولنگر58 ،وزیر آباد55 ،منڈی بہائوالدین 54، سرگودھا46 اور حافظ آباد میں39 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

سروے میں2 لاکھ 64 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔ سروے ٹیموں نے7 لاکھ26 ہزار ایکڑ متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سروے میںسیلاب سے متاثرہ74,638 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔ سرویمیں مکمل اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں۔فلڈ پلین میں بھی سروے ٹیمیں نقصانات کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بروقت سروے اور امداد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق17اکتوبر سے مالی معاونت کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔