عطاء اللہ تارڑ اور بدر شہباز وڑائچ کی مراد خان سواتی کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:14

عطاء اللہ تارڑ اور بدر شہباز وڑائچ   کی  مراد خان سواتی کے والد کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری مراد خان سواتی کے والد نذیر خان سواتی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے مراد خان سواتی اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نذیر خان سواتی پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، مرحوم نے پارٹی کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لئے ہمیشہ متحرک کردار ادا کیا، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔