بی جے پی رہنما کا بھائی زیادتی کے الزام گرفتار

خاتون کی شکایت پر کارروائی،ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی رہنما ڈاکٹر راجیو بندل کے بھائی کو زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بی جے پی رہنما ڈاکٹر راجیو بندل کے بھائی رام کمار بندل کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، خاتون نے رام کمار بندل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔