سرگودھا ، پی اے ایف ہسپتال اور یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) سرگودھا میں پی اے ایف ہسپتال اور یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا جس سے یونیورسٹی کے نرسنگ کالج کے تدریسی ہسپتال کے طور پر منسلک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ دونوں اداروں کے مابین معاہدے کا مقصد طلبہ وطالبات کو عملی تربیت اور کلینیکل ایجوکیشن کے مزید بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ صحت کی دیکھ بھال کے تقاضوں کے مطابق جدید تربیت حاصل کر سکیں۔ جس کے لئے دونوں اداروں پر مشتمل کلینیکل لائزن کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور نرسنگ کالج کلینیکل کوآرڈینیٹر مقرر کرئے گا جو تربیتی شیڈول اور پاکستان نرسنگ کونسل کے تقاضوں کے مطابق عملی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔