جیکب آباد میں معذور افراد کا وظیفے کی عدم ادائیگی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:08

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں معذور افراد کا وظیفے کی عدم ادائیگی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں دوسرے روز بھی معذور افراد نے بیت المال سے سالانہ وظیفہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، معذور افراد ویل چیئرز اور بیساکھیوں کے سہارے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاجی دھرنے میں معذور رہنما محمد ابراہیم منگی، وزیر علی سومرو، عمر پٹھان، دلمراد ابڑو، امیش کمار اور دیگر شریک تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ بیت المال کی جانب سے کئی ماہ گزرنے کے باوجود سالانہ وظیفے کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث معذور افراد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، انہوں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بیت المال کے واجبات جاری کیے جائیں تاکہ معذور افراد کو ریلیف مل سکے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔