
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ممبر قومی اسمبلی محترمہ ہما چغتائی کو ٹاپ 50 ویمن گلوبل ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:59

(جاری ہے)
ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی ممبر قومی اسمبلی ہما چغتائی کا انسانی حقوق، خواتین کو با اختیار بنانے اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات، جدو جہد اور کارناموں کے اعتراف میں ایوارڈ حاصل کرنا قابل ستائش ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خاتون ممبر قومی اسمبلی کی یہ کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور عالمی سطح پر مثبت اور باوقار شناخت قائم کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے فروغ، صنفی مساوات اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی بھرپور شمولیت کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اقدامات جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان: انٹرنیٹ پر پابندیاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، انسانی حقوق ماہرین
-
پی ٹی آئی کیلئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کروانا مشکل نظر آرہا ہے
-
کاروں کی فروخت نے پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
لڑائی مک گئی اے
-
پاکستان میں دہشتگردوں کی واپسی اور سکیورٹی نظام کو کمزور کرنے کا اصل ذمہ دار عمران خان ہے
-
جب بھی ملک ترقی کرتا ہے کوئی نہ کوئی گروہ انتشارپھیلانے کی کوشش کرتا ہے
-
عازمینِ حجاج 27 اکتوبر تک حج درخواست میں کوائف کی درستگی متعلقہ بینک برانچ سے کروا لیں،وزارت مذہبی امور
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیر کو سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی منتخب کرلیا جائےگا
-
ضیاءالدین یونیورسٹی کی جانب سے ''میڈ ان کراچی - میڈیکل ڈیوائسز'' کے موضوع پر سیمینار،وفاقی وزیرسید مصطفیٰ کمال کا پاکستان کے میڈیکل ڈیوائس سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت پرزور
-
جام کمال خان عالیانی فٹبال ٹورنامنٹ کا نوابزادہ جام محمد کمال خان نے بال کو کک لگا کر باقاعدہ افتتاح کردیا
-
حکومت نے مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پورے بلوچستان کو جام کرنے پر مجبورہوجائیں گے ، تحریک لبیک پاکستان
-
امریکی صدر کا یکم نومبر سے چین پراضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.