پشاور تھانہ پشتخرہ پولیس کی اہم کارروائی، قتل، اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری عبد الحق ولد عبدالرحمان سکنہ سفید ڈیری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار مجرم اشتہاری نے نصیحت کرکے نشہ سے منع کرنے پر مورخہ 25 اگست 2025 کو تاج آباد میں اپنے سگے بھائی مقتول عبد الغنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے، کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ کی بحالی کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔