ملک بھر میں شادیوں پرودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:18

ملک بھر میں شادیوں پرودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) ملک بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مطابق گذشتہ مالی سال میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ گزشتہ مال سال شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال ودہولڈنگ ٹیکس وصولی میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ اور ٹیکس میں اضافے کی بڑی وجہ سخت نگرانی ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑھتے اخراجات میں اضافہ ہوا۔ شادی ہالز، مارکیز اور ہوٹلوں سے ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے۔ ریسٹورنٹس، کلبز، کمیونٹی سینٹرز میں تقریبات سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کھانے پینے، سجاوٹ اور دیگر متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں بھی اس میں شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل افراد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ اور نان فائلرز پر شادیوں پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔مزید بتایا گیا کہ ٹیکس فائلرز کی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کے ساتھ ایڈجسٹ کی جاسکتی ہے۔ شادیوں پر ٹیکس وصولی کی سختی کا مقصدغیردستاویزی شعبوں کو ریگولرائز کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :