پاکستان نے ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو باقی ماندہ اہداف پر بھی عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:00

پاکستان نے ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو باقی ماندہ اہداف پر بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) پاکستان نے ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو باقی ماندہ اہداف پر بھی عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کیے، وزارت خزانہ حکام کے آئی ایم ایف سے ورچوئلی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے باقی ماندہ اہداف پر بھی عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔مذاکرات کے دوران میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ پبلش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی، کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ میں تبدیلیاں کرکے اسے پبلش کیا جائے گا۔آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ایم ای ایف پی پر اتفاق ہونے پر ہو گا، ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں نرمی اور تبدیلیوں کیلئے آئی ایم ایف سے ایک پھر درخواست کی گئی ہے۔