خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، رانا ثنااللہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:06

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کیلئے کافی مشکلات نظرآرہی ہیں، اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کسی کی بھی حکومت ہوکارروائیوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی مخالفت کررہے ہیں۔

مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سلمان اکرم نے کہا علی امین بانی کے حکم کی تعمیل نہیں کررہے اس لیے ہٹایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں بہت زیادہ گروپنگ ہے، مختلف گروپوں نیایک دوسرے کولتاڑا ہے اوراختلافات ہیں،انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بہت زیادہ بیڈ گورننس اور کرپشن ہوئی ہے، ہوسکتاہے پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کاایک گروپ الگ ہوجائے، کے پی میں پی ٹی آئی کے 20،30 افراد الگ ہوکر گروپ بنالیں تو انھیں مشکلات ہوسکتی ہیں۔سیاسی مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بیڈ گورننس ہے، اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کیلئے کافی مشکلات نظرآرہی ہیں