کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی ،غیر ملکی سمگل شدہ اشیا برآمد

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اورسندھ رینجرز نے جوڑیا بازار کراچی میں مشترکہ کارروائی کے دوران غیر ملکی سمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضبط شدہ اشیا میں 2,320 پیکٹ غیر ملکی سگریٹ، 9,620 کلوگرام چھالیہ، 140 پیکٹ غیر ملکی نسوار اور 3,485 کلوگرام غیر ملکی کتھ بلاک شامل ہیں۔مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ اشیا تحویل میں لے لی گئی ہیں ۔ یہ کارروائی سمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے ایف بی آر کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :