این اے 185 ضمنی انتخاب،ڈیرہ غازی خان میں 18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

اتوار 12 اکتوبر 2025 00:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر محمد وسیم خان جتوئی کے دفتر میں مجموعی طور پر 18 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔اس موقع پر امیدواروں کے ہمراہ ان کے حمایتی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، کئی امیدوار جلوسوں کی شکل میں ریٹرننگ آفس پہنچے۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل امیدواروں میں نواب محمد علی فیصل سدوزئی، سید عبدالعلیم شاہ، اخوند ہمایوں رضا، سہیل مہر دین، سردار محمد جمال خان لغاری، محمد لطیف، ظفر بشیر، محمد شفیق خان پتافی، اسامہ عبد الکریم، انس عبد الکریم، سردار محمد خان لغاری، سردار دوست محمد خان کھوسہ، عبدالعزیز بلوچ، مرید حسین، عمر عادل، اللہ بخش، محمود قادر خان لغاری اور محمد رشید پتافی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کی زرتاج گل کی نشست خالی ہونے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ محمد شفیق خان پتافی،محمود قادر خان لغاری،سردار محمد جمال خان لغاری اور سید عبدالعلیم شاہ کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ (ن) سے ،عبدالعزیز بلوچ کی وابستگی جمعیت علمائے اسلام (ف) سے،سردار دوست محمد کھوسہ کی پاکستان پیپلز پارٹی،اخوند ہمایوں رضا کی پاکستان تحریک انصاف اور نواب فیصل خان سدوزئی کی وابستگی آل پاکستان مسلم لیگ سے ہے۔کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی 12 اکتوبر کو مکمل کی جائے گی جبکہ ابتدائی امیدواروں کی فہرست 13 اکتوبر کو جاری ہوگی۔