پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کا طالبان فورسز کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری

اتوار 12 اکتوبر 2025 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستانی فوج کی جانب سے طالبان فورسز کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک کی،طالبان کا منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر مکمل تباہ ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق منوجبا کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔