پاک فوج ملکی سالمیت ، امن و استحکام کی ضامن ہے ‘جے یو آئی ( س)

قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘ قاری محمد اعظم و دیگر کا مشترکہ بیان

اتوار 12 اکتوبر 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری محمد اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت ، امن و استحکام کی ضامن ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کے دشمن ہمیشہ چھپ کر وار کرتے ہیں لیکن مسلح افواج نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کبھی جانوں کی پرواہ نہیں کی اور تمام دشمنوں کے مقابلے میں لازوال جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے ۔