ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈائزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈائزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہین فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار، ایریگیشن، سمیت دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں دریائی کٹاو سے موضع وڑائچ کو بچانے کے لیے فوری بند باندھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار و دیگر ادارے بند باندھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے موضع وڑائچ میں دریائی حدود پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دریائی کٹاو سے دو آبادیوں کو نقصان کا شدید خطرہ ہے۔موضع وڑائچ اور ٹھٹھ مادن سے شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب اور پی ڈی ایم اے کو بند کی لاگت بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔دریائی کٹاو سے ٹھٹھہ مادن اور وڑائچ گاؤ ں کی 5 آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دریائی کٹاو سے آبادیوں کو بچانے کے لیے بند باندھنے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔\378