قائمقام سپیکر ظہیر کی ملک احمد خان کو پارلیمنٹرین آف دی ایئر نامزد کئے جانے پر مبارکباد

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پنجاب اسمبلی کے قائمقام اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو بارباڈوس میں منعقدہ 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں پارلیمنٹرین آف دی ایئر قرار دیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ملک محمد احمد خان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پنجاب اسمبلی اور پاکستان کی عوام کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ ایوارڈ سپیکر ملک احمد خان کی شاندار قیادت، جمہوری اقدار سے وابستگی اور پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانے کی ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہی-