Live Updates

سڈنی میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

میلبورن اور سڈنی سمیت آسٹریلیا کے طول و عرض میں اتوار کے روز تقریبا 27 مظاہرے ہوئے،منتظمین

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) اتوار کے روز آسٹریلیا کے گنجان ترین شہر سڈنی کے کاروباری ضلع میں دسیوں ہزار لوگوں نے فلسطینی حامی ریلی میں شرکت کی، منتظمین نے کہا۔عدالت نے سڈنی اوپیرا ہاس میں احتجاج کرنے کا اقدام روک دیا تھا جس کے بعد یہ ریلی ہوئی ہے۔میلبورن اور سڈنی سمیت آسٹریلیا کے طول و عرض میں اتوار کے روز تقریبا 27 مظاہرے ہوئے، یہ بات منتظم گروپ فلسطین ایکشن نے کہی جس نے سڈنی ریلی میں 30,000 کے ہجوم کا تخمینہ لگایا ہے۔

پولیس کے پاس احتجاج میں شریک افراد کی تعداد کے اعدادوشمار نہیں تھے۔یہ ریلیاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے پس منظر میں ہوئیں۔سڈنی ریلی کی ایک منتظم امل ناصر نے کہا، اگر جنگ بندی برقرار رہے تب بھی اسرائیل بدستور غزہ اور مغربی کنارے پر فوجی قبضہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا، اسرائیل میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف قبضہ اور منظم امتیازی سلوک ایک نسل پرستانہ نظام تشکیل دیتا ہے۔

دو سو سے زائد یہودی تنظیموں کے ایک گروپ ایگزیکٹیو کونسل آف آسٹریلین جیوری نے احتجاج کے منتظمین کی مذمت کی۔ شریک سربراہ پیٹر ورتھیم نے ایک بیان میں کہا، وہ چاہتے ہیں کہ معاہدہ ناکام ہو جائے جس کا مطلب یہ ہو گا کہ جنگ جاری رہے گی۔غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے آسٹریلیا اور خاص طور پر سڈنی اور میلبورن میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرے عام ہیں۔غزہ حکام کے مطابق 67 ہزار سے زائد افراد اس جنگ میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات