درابن کلاں روڈ پر افسوسناک حادثہ، نوجوان جاں بحق

اتوار 12 اکتوبر 2025 21:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) درابن کلاں روڈ پرٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق درابن کلاں روڈ پر اخمد کے قریب مسافر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سگو کا رہائشی مدثر نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مقامی افراد نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :