الیسا نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ون ڈے میں کئی سالوںبعد سنچری جڑدی

پیر 13 اکتوبر 2025 13:13

الیسا نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ون ڈے میں کئی سالوںبعد سنچری ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کی کپتان الیسا ہیلی نے کئی سالوں بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری اسکور کرڈالی، بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے مقابلے میں کینگرو کپتان الیسا ہیلی نے بھارتی بولرز کو نشانے پر رکھ لیا، آسٹریلوی بیٹر نے 2022 کے بعد ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا، الیسا نے 107 گیندوں پر 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔سنچری بنانے کیلئے انھوں نے 3 بار گیند کو فضائی راستے سے باؤنڈری کی راہ دکھائی جبکہ 21 چوکے بھی ان کی جارحانہ اننگز میں شامل تھے۔وشاکا پٹنم میں ہونے والے ویمنز ورلڈکپ کے مقابلے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا۔جواب میں آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے کا سب سے بڑا 331 رنز کا ہدف حاصل کیا، کینگروز خواتین نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔