Live Updates

پاکستان امن کا داعی ، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،رہنما مسلم لیکملک منصور افسر

پیر 13 اکتوبر 2025 13:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی منصور افسر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں اور داعی رہا ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سرحدی حدود اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت تعلقات چاہتے ہیں لیکن سرحدی حدود میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا دراندازی ناقابلِ قبول ہے۔

منصور افسر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دشمن جان لے ہر پاکستانی سپاہی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہ سکے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات