سرگودھا ، پنجاب فوڈ نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری کو پکڑ کر سیل کو کر دیا

پیر 13 اکتوبر 2025 14:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ نے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری کو پکڑ کر سیل کو کر دیا اور مضر صحت دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا جس میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈان میں سرگودھا لاہور کے قصبہ بھاگٹانوالہ میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری کو پکڑ کر سیل کر دیا اور مضر صحت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا۔جس میں خاتون سمیت چار افراد ملوث پائے گے جس پر چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری مالک امجد بھٹی، شہناز بی بی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا اور پولیس کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔