جوہرآباد، ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت زراعت میں سبسڈیز، کسان سہولت پروگرام بارے اجلاس

پیر 13 اکتوبر 2025 16:52

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دی گئی زراعت میں جاری سبسڈیزاور کسان سہولت پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے زراعت کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے جاری کردہ کسان کارڈ سے 1260 کسانوں نے استفادہ حاصل کیا جو کسان بھائی رواں ماہ کے آخر تک رقم واپس کریں گے اُنکے کارڈ میں پوری رقم دوبادہ جاری کر دی جائے گی علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈیز ،کھاد، ٹریکٹر سکیم ،گندم کی زیادہ کاشت پروگرام کے تحت فی ایکڑ 5ہزار ،کسان لون سکیم ,ٹماٹر کی زیادہ کاشت پر سینکڑوں کسانوں کو انعامات دیئے گئے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ کسانوں کو وزیر اعلی پنجاب نے گندم کی مد جو سبسڈیز و دیگر ریلیف فراہم کیا ہے اسے کسانوں کو گندم کی کاشت اور زراعت میں بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہوئی ہے ضلع خوشاب میں گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت بلکہ سو فیصد یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ کسانوں میں گندم کی کاشت کےحوالے سے کمپیئن اور آگاہی پروگرام کیے جائیں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح پرزیادہ گندم اُگاوُمقابلہ کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور زیادہ گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

\378