Live Updates

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ،سعد بیگ کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری

عمیر بن یوسف ، حماد خان علی زریاب اور رضوان علی نے بھی سنچریاں سکور کیں

پیر 13 اکتوبر 2025 20:05

م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز کراچی بلوز کے سعد بیگ نے پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنائی،ان کے علاوہ عمیر بن یوسف ، حماد خان علی زریاب اور رضوان علی نے بھی سنچریاں سکور کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں کراچی بلوز ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 433 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی سعد بیگ نے 154 رنز کی اننگز کھیلی،یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچری ہے۔

عمیر بن یوسف نے 137 رنز بنائے۔ثاقب خان نی54 رنز بنائے۔فیصل اکرم نے 113 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان نے کھیل کے اختتام پربغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے تھے۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد نے بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز 541رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

(جاری ہے)

حماد خان 172 اور رضوان علی 101رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ان دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں199 رنز کا اضافہ کیا۔

گزشتہ روز سرمد بھٹی نے بھی سنچری سکور کی تھی۔بہاولپور نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر124 رنز بنائے تھے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔خالد عثمان 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رمیز نے 144 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 232 رنز بنائے تھے۔

علی زریاب106 اور حسین طلعت 68 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔عمران خان سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 255 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد علی نے 47 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔سیالکوٹ نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے۔ اذان اویس نے 65 رنز بنائے۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فاروق نے 90 رنز سکور کیے۔پشاور نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 59 رنز بنائے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات