کراچی میں7 روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز

پیر 13 اکتوبر 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) کراچی میں پیرکو 7 روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز ہو گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ز نے پولیو ٹیموں کی تعیناتی اورانتظامات کا جائز لیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجودہیں اورہیلتھ افسران اور پولیوٹیموں کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کی سر گرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے دفتر میں پولیو مہم کی روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ کمشنر کراچی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائیں ۔اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے سب ڈویثرن میں ٹیموں کی تعیناتی کی۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ روزانہ کی کارکردگی اور نتائج سے مجھ آگاہ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :