پنجاب پولیس نے ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

منگل 14 اکتوبر 2025 09:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب پولیس نے ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید23 لاکھ 51 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریٹائرڈ سب انسپکٹر سلیم خان کو کینسر کے علاج کیلئے میں 5 لاکھ روپے، کارپورل غلام اکبر کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کئے، ڈرائیور کانسٹیبل اکرام اللہ کو پتے کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ،کانسٹیبل غلام اکبر کو برین ٹیومر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے، کانسٹیبل محمد اسلم کو پھیپھڑوں کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے،کانسٹیبل عتیق الرحمن کو اپینڈکس کے علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے، جبکہ ہیڈ کانسٹیبل شیر باز علی، کانسٹیبل ارمان ضیا کو علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، اے ایس آئی محمد سلیم، ڈرائیور کانسٹیبل کاشف شہزاد، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد بوٹا کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ شہید اے ایس آئی نثار احمد کی اہلیہ، کانسٹیبل نذاکت علی، ڈرائیور کانسٹیبل منصور احمد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 2 لاکھ51 ہزار روپے جاری کیے گئے، آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی ۔