لہہ میں درمیانی شدت کا زلزلہ

منگل 14 اکتوبر 2025 16:56

لہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کے علاقے لہہ میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5تھی اور اسکامرکزلہہ میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔لوگ فوری طورپر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔