تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 12ملزمان گرفتار

منگل 14 اکتوبر 2025 18:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران 12ملزمان گرفتار کرکے شراب،اسلحہ و منشیات بر آمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جن میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں کو شراب، آئس اورچرس سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ علاقہ رنگ روڈ، قمردین گڑھی، سٹیٹ اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ملزمان اسفندیار، محمد اسامہ، ابراہیم، شہسوار، اعزاز، اسفندیار خان، حبیب اللہ خان، شاہد خان، نعیم خان، حیدر علی، سبزعلی اور عبید خان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 75 بوتل شراب، 3460 گرام آئس، 6320 گرام چرس، 9 عدد پستول، متعدد میگزینز اور کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔