سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کی پولیو ٹیم پر حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت

منگل 14 اکتوبر 2025 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اورپولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے سوات کے علاقے ارکوٹ میں انسدادپولیومہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے پولیوٹیم پرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پرمامورلیویز اہلکارکی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔

مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔حاجی حنیف طیب نے ان واقعات کی روک تھام کے بہترین حکمت عملی اوراس میں ملوث افرادکو فوری کیفرکردارتک پہنچانے اپیل کی۔ان کا مزیدکہناتھاکہ پولیو ٹیم پرحملہ درحقیقت کم علمی ،منفی پروپیگنڈاکانتیجہ ہے حکومت اوروزارت صحت کے ذمہ داران عوام میں شعوروبیدارکرنے انسدادپولیوویکسین کے بارے میں منفی تاثر کو ختم کرنے کے لیے علماء کرام ،استاتذہ، میڈیا،سماجی تنظیموں کی خدمات حاصل کی جائے پولیو صرف پاکستان اورافغانستان میں باقی ہے پولیو کے خاتمہ کے لیے دیگرمسلم ممالک میں یہی ویکسین پلائی گئی اس میں کوئی مضر اشیا شامل نہیں یہ محفوظ قطرے ہیں صرف منفی سوچ کوبدلنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے والدین سے اپیل کی قومی پولیو مہم کا آغازہوچکا اپنے بچوں کوپولیو سے نجات کے قطرے لازمی پلوائیں ۔