پنجاب بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی، عدیل تصور

منگل 14 اکتوبر 2025 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ پولیو ورکرز اور صحت عامہ کا عملہ گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے پہلے روز صوبے بھر میں 52 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں 2 لاکھ 87 ہزار، راولپنڈی میں 2 لاکھ 22 ہزار جبکہ ملتان میں 2 لاکھ 41 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ انسدادِ پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر عدیل تصور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور مہم میں شامل تمام ورکرز اپنی بھرپور محنت اور جذبے سے ہر بچے تک ویکسین پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس صرف اُن بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے جو غیر محفوظ یا غیر ویکسینیٹڈ ہوں، جبکہ ویکسین بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں ہر گھر، گلی، محلے اور ترجیحی آبادی تک پہنچ رہی ہیں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔\378